میچ سے قبل پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ

 میچ سے قبل پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ

ایک نیوز: پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کا آج صبح   ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  آج آرام کرے گی اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل صبح ویسٹرن پروونس میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان ٹیم  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ  آئرلینڈ کے خلاف  15 فروری کو نیولینڈز میں کھیلے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ،گرین شرٹس کے  150 رنز  کے ہدف کو حریف ٹیم نے ایک اوور پہلے حاصل کر لیا۔

کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم اچھا آغاز نہ کر سکی ، ابتدائی تین وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں ، اس مشکل میں کپتان بسمہ معروف نے اچھی بیٹنگ کی ، پہلے سدرہ امین نے ساتھ دیا ، 11رنز بنائے ، پھر عائشہ نسیم نے کپتان کے ساتھ شاندار شراکت لگائی ، کپتان نے 45 گیندوں  پر ففٹی مکمل کی۔

  پاکستان کا اسکور 20 اوورز میں چار وکٹ پر 149 رنز تک پہنچایا، بسمہ 68 اور عائشہ 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 38 رنز پر سعدیہ اقبال نے گرائی ، پھر نشرہ سندھو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن اس کے بعد جیمیما ریچا گوش نے شاندار بیٹنگ کی  اور ہدف ایک اوور پہلے پورا کر دیا۔

بھارت کی جانب سے جمیما 53 اور ریچا 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔