ریال میڈرڈ فیفا کلب ورلڈکپ کی چیمپئن

Feb 13, 2023 | 10:45 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈکپ کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق مراکش کے شہر رباط میں کھیلے گئے فیفا کلب ورلڈکپ کے فائنل میں سعودی کلب الہلال اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہائی اسکورنگ میچ ہوا جس میں ریال میڈرڈ نے الہلال کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

اسپینش کلب ریال میڈرڈ میچ کے شروع سے ہی چھائی رہی۔ ونی جونیئر نےریال میڈرڈ کی جانب سے 13ویں منٹ میں پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد فیڈریکو نے برتری دُگنی کی۔ 26ویں منٹ میں موسیٰ نے الہلال کا پہلا گول کرکے امید دلائی اور پہلا ہاف دو ایک کے اسکور پر ختم ہوا۔دوسرا ہاف شروع ہوا تو پانچ منٹ میں اسٹار فٹبالر کریم بینزیما اور فیڈریکو نے گول کردیے، الہلال کے لوسیانو نے پانچ منٹ بعد گول کرکے خسارہ کم کیا۔ ونی جونیئر نے چھ منٹ بعد ایک اور گول کرکے اسکور پانچ دوکردیا۔جس کے بعد لوسیانو نے 79ویں منٹ میں سعودی کلب کی جانب سے تیسرا گول کیا۔ ریال میڈرڈ نے الہلال کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ریال میڈرڈ نے آخری بار 2018 میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ ریال میڈرڈ نے 2014، 2016 اور 2017 میں بھی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

مزیدخبریں