امریکی فضائیہ نے فضاء میں اڑتی ایک اور ناقابل شناخت کو مارگرایا

Feb 13, 2023 | 10:02 AM

ایک نیوز: امریکی حکام نے کینیڈا کی سرحد کے قریب فضا میں اڑتی ایک اور چیز مار گرانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ نارتھ امریکن افواج نے موجودہ فضائی خطرات کے پیش نظر انتہائی چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کینیڈا کی سرحد کے قریب ہورون جھیل کے اوپر اڑتی ایک اور چیز کو مار گرایا ہے۔

مشی گن سے منتخب ایک خاتون رکن ایلیسا سلاٹکن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکی ائیر فورس اور نیشنل گارڈز  کے پائلٹوں کی جانب سے فضا میں اڑتی انجانی چیز کو مار گرایا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں یہ جاننے میں شدید دلچسپی ہے کہ یہ کیا چیز تھی اور اسکا مقصد کیا تھا۔

دوسری جانب کینیڈین تحقیقاتی اداروں کی جانب سے گزشتہ روز کینیڈا کے علاقے یوکون کی فضاؤں میں مار گرائی جانے والی اڑتی ہوئی چیز کا ملبہ تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرانے کے بعد امریکا کی جانب سے تیسری مرتبہ کسی نامعلوم اڑتی چیز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں