ایک نیوز: امریکی حکام نے کینیڈا کی سرحد کے قریب فضا میں اڑتی ایک اور چیز مار گرانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ نارتھ امریکن افواج نے موجودہ فضائی خطرات کے پیش نظر انتہائی چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی سرحد کے قریب ہورون جھیل کے اوپر اڑتی ایک اور چیز کو مار گرایا ہے۔
مشی گن سے منتخب ایک خاتون رکن ایلیسا سلاٹکن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکی ائیر فورس اور نیشنل گارڈز کے پائلٹوں کی جانب سے فضا میں اڑتی انجانی چیز کو مار گرایا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں یہ جاننے میں شدید دلچسپی ہے کہ یہ کیا چیز تھی اور اسکا مقصد کیا تھا۔
The object has been downed by pilots from the US Air Force and National Guard. Great work by all who carried out this mission both in the air and back at headquarters. We’re all interested in exactly what this object was and it’s purpose. 1/ https://t.co/LsjwtjntCv
— Rep. Elissa Slotkin (@RepSlotkin) February 12, 2023
دوسری جانب کینیڈین تحقیقاتی اداروں کی جانب سے گزشتہ روز کینیڈا کے علاقے یوکون کی فضاؤں میں مار گرائی جانے والی اڑتی ہوئی چیز کا ملبہ تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرانے کے بعد امریکا کی جانب سے تیسری مرتبہ کسی نامعلوم اڑتی چیز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔