ایک نیوز: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آج سے آن لائن مذاکرات شروع ہوں گے۔
آن لائن مذاکرات کیلئے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگاکر 200 ارب سے زیادہ اضافے کیلئے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کرلی گئی ہیں، منی بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے آرڈیننس کی صورت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بیرونی قرضوں اورزرمبادلہ کے ذخائر پر بات ہوگی۔ مذاکرات میں ٹیکسوں کے نفاذ کیلئے منی بجٹ کے معاملات طے ہوں گے۔ مذاکرات میں پاکستانی حکام پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کریں گے۔ 10 روزہ جائزہ مذاکرات میں اسٹاف لیول مذاکرات نہ ہوسکے تھے۔ آئی ایم ایف مشن نے معاہدہ کوواشنگٹن ہیڈکوارٹرکی منظوری سے مشروط کیاتھا۔
حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے،کسان پیکج اور برآمدی شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی منظوری بھی ہو چکی ہے، اس حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔