ایک نیوز: نامور ڈرامہ نویس اور دانشور انور مقصود نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے لاہور کو بدل دیا تھا۔ انہیں تو تاحیات وزیراعلیٰ پنجاب رہنا چاہیے تھا۔
تفصیلات کے مطابق نامور دانشور اور ڈرامہ نویس انور مقصود کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کے باعث پاکستان سے 7 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر بیرون ملک جا چکے ہیں اور وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔
اپنے ڈرامے ساڑھے 14 اگست کی پروموشن کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ 27 فروری سے 22 مارچ تک لاہور کے الحمرا ہال میں ہوگا ۔
ڈرامے میں قائد اعظم اور مہاتما گاندھی کے درمیان قیام پاکستان کے حوالے سے مکالمہ ایک اچھوتا تحفہ ہوگا ۔ کراچی میں اس ڈرامے کے 100 اور اسلام آباد میں50 شو کامیابی سے چل چکے ہیں ۔
انور مقصود کا کہنا تھا کہ لاہور اب پہلے جیسا نہیں رہا اس کی ثقافت بدل چکی ہے ، لاہور بدل گیا ہے ،ترقی کر گیا ہے، شہباز شریف نے بہت محنت کی ہے انہیں تو تاحیات پنجاب کا وزیراعلیٰ رہنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات ہوں گی تو لوگوں میں شعور آئے گا۔