ن لیگ کا حصہ ہوں، کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بن رہی: مفتاح اسماعیل

Feb 13, 2023 | 00:32 AM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی پالیسی کے خلاف بات کی ہے، اس لیے تنقید ہورہی ہے۔

 نجی ٹی وی کو دیئے گئےانٹرویو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بن رہی  اور ن لیگ کا حصہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے مجھ پر تنقید کی انہیں جواب دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت بہتر ہوگی، اکیلے کوئی ادارہ پاکستان کوبہترنہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں