چیمپئنز ٹرافی : آئی سی سی نے ہائیبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی 

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی۔
کیپشن: Champions Trophy: ICC approves hybrid model

ایک نیوز:بھارتی میڈیا  کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائیبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے۔  

بھارتی میڈیا  کے مطابق پاکستان اور بھارتی بورڈ دونوں نے اس معاملے میں رضامندی ظاہر کی ہے ۔ 

بھارتی میڈیا  کے مطابق انڈیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلے گا، 2026ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ  کیلئے  پاکستان کے میچز  کولمبو میں ہوں گے  ، پی سی بی کو زرتلافی کے طورپر کچھ نہیں ملے گا ، اس کے بعد پاکستان 2027ویمنز ٹورنامنٹ کے بعد ایونٹ کی میزبانی لے سکے گا۔