ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں کردار سے ہوتا ہے: ہمایوں سعید

ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں کردار سے ہوتا ہے: ہمایوں سعید
کیپشن: Hero and heroine are related not to age but to character: Humayun Saeed

ویب ڈسیک:پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں کردار سے ہوتا ہے۔
سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیرو اور ہیروئن سے متعلق الگ تصورات پائے جاتے ہیں، باقی ممالک اور خصوصی طور پر مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہیرو اور ہیروئن کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن ہمارے ہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہیرو وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ کم عمر ہیروئن آئے گی۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں آج بھی 65 سال یا اس سے زائد عمر ہونے کے باوجود ڈینزل واشنگٹن یا کیبن کاسنر بطور ہیرو آتے ہیں، اسی طرح میرل سٹریپ بھی ہیروئن کے طور پر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنے کا فیصلہ ہدایت کار یا پروڈیوسر کرتے ہیں جو پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ کون سا اداکار یا اداکارہ ایسی ہے جو کہ ان کی توقعات پر پورا اترے گی۔