ایک نیوز: ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 3.71 ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 3.80 فیصد کا اضافہ ہوا، ویجیٹیبل گھی کی قیمت میں 2.27 فیصد کا اضافہ ہوا، کیلے مسٹرڈ، آئل، آلو کوکنگ آئل اور پکی ہوئی دال کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 3.58 فیصد کی کمی ہوئی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 3.10 فیصد کی کمی ہوئی، انڈے ،لہسن ،دال چنا ،چاول ،دال ماش سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔