لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Dec 13, 2024 | 15:18 PM

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ 

 ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت  کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے اور  ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ابتدائی طورپر  یومیہ 21 لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ74 بیرل خام تیل ملے گا، ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں -2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں