ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: حماد اظہر، اسلم اقبال، مراد سعید اشتہاری قرار

Dec 13, 2024 | 15:02 PM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کا دفترجلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، مراد سعید اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، مراد سعید، میاں اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیر خان اور دیگر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔

مزیدخبریں