ایک نیوز :حج درخواستوں کی کم وصولی کے معاملے پر وزارت مذہبی امور نے گھٹنے ٹیک دیئے اور دفتر خارجہ سے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفارت خانے حج درخواستوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔برطانیہ ،یورپ،شمالی امریکہ،اسٹریلیا ،نیوزی لینڈ کے سفارت خانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانے اسپانسر شپ اسکیم کےحوالے سے سیمینار منعقدہ کررہے ہیں۔حج درخواستیں وصولی کی مدت میں توسیع سے قبل صرف 2ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور اسپانسر شپ سکیم میں مزید 23ہزار درخواستوں کی وصولی کی منتظر ہے۔ کم درخواستوں کے سبب حج درخواستوں کی وصولی مہم میں 22 دسمبر تک 10روز توسیع کر دی گئی۔اسپانسر شپ اسکیم کے تحت موصول ہونے والے ڈالرز کو حج اخراجات میں استعمال کیا جانا ہے۔