ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پر انعامات کی برسات

Dec 13, 2023 | 19:49 PM

ویب ڈیسک : ایشیا کپ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پر انعامات کی برسات ہوگئی پی سی بی نے 36 لاکھ نقد انعامی رقم کا چیک دے دیا۔

پاکستان کی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے 3.6 ملین روپے کا نقد انعام ٹیم کپتان محمد ذیشان کو پیش کیا۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کی چیئرمین رخسانہ راجپوت، منیجر زوار نور، اسسٹنٹ منیجر جاوید بابر بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے فاتح اسکواڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مزید گراؤنڈز اور تربیتی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے پر ہمیں پوری ٹیم اور پی ڈبلیو سی سی انتظامیہ پر فخر ہے کہ آپ نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کی۔سی ای او پی سی بی سلمان نصیر نے کہا کہ آپ پاکستان کے سفیر ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے اپنی ہمت اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتے ہیں۔

مزیدخبریں