پی ایس ایل سیزن 9 لاہور ، کراچی اورملتان میں کھیلا جائے گا :ذکا اشرف

پی ایس ایل سیزن 9 لاہور ، کراچی اورملتان میں کھیلا جائے گا :ذکا اشرف
کیپشن: پی ایس ایل سیزن 9 لاہور ، کراچی اورملتان میں کھیلا جائے گا :ذکا اشرف

ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی  جہاں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے پہنچ کر میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی ۔ تقریب میں تمام ٹیموں کے سی ای اوز نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کراچی لاہور ، ملتان اور میں ہوگا ،تمام فرنچائزز پی ایس ایل کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لیے سب نے محنت کی ، اب پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، پی ایس ایل 2016 میں جو پودا لگایا تھا آج تناور درخت بن چکا ہے، پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنے اپنے سکواڈ مکمل کریں گی ،پی ایس ایل کے پہلے کھلاڑی کا انتخاب ملتان سلطان کرے گی، میری نیک خواہشات تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں۔