امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

Dec 13, 2023 | 17:25 PM

ویب ڈیسک :ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 61 پیسے ہے۔

گزشتہ روز ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 12 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 78 پیسے تھا۔ 

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 67 ہزار 93 پوائنٹس قائم کی، اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کے باعث ایک ہزارسے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مارکیٹ 1146 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوئی ، دن بھر مجموعی طور پر 410 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا  92 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 304 کے شیئرز میں کمی ہوئی

 مارکیٹ میں 1 ارب 27 کروڑ 17 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی  ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 67,93 جبکہ کم ترین سطح 64,427 پوائنٹس رہی۔

مزیدخبریں