ویب ڈیسک :ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 61 پیسے ہے۔
گزشتہ روز ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 12 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 78 پیسے تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/NWrbjVkR3B#SBPExchangeRate pic.twitter.com/NyVjQLfMyD
— SBP (@StateBank_Pak) December 13, 2023
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 67 ہزار 93 پوائنٹس قائم کی، اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کے باعث ایک ہزارسے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مارکیٹ 1146 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوئی ، دن بھر مجموعی طور پر 410 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا 92 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 304 کے شیئرز میں کمی ہوئی
مارکیٹ میں 1 ارب 27 کروڑ 17 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 67,93 جبکہ کم ترین سطح 64,427 پوائنٹس رہی۔