بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسر لینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Dec 13, 2023 | 16:44 PM

ایک نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے لیے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے عمیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے لیے حکومت سے رابط کیا ہے۔نگران حکومت سے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کی امید نہیں کی جا سکتی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کا آر اوز اور ڈی آر اوز کے لیے بیورو کریسی کی تعیناتی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کو خطوط لکھے مگر کیسز کے باعث انہوں نے جوڈیشل افسران دینے سے انکار کیا  صاف شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

مزیدخبریں