ایک نیوز:لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حماد اظہر ،مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار گے۔ملزمان نے دانستہ طور پر خود کو روپوش کررکھا ہے۔عدالت ملزمان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور ملزم زبیر خان نیازی ،عندلیب عباس ،علی آمین گنڈا پور ،اعظم سواتی سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔