آئی ٹی پارک، انفراسٹرکچر کیلئے 'ٹیک ٹاک' کے عنوان سے خصوصی سیمینار

آئی ٹی پارک، انفراسٹرکچر کیلئے 'ٹیک ٹاک' کے عنوان سے خصوصی سیمینار
کیپشن: Special seminar titled 'Tech Talk' for IT Park, Infrastructure

ایک نیوز: ڈی ایچ اے نے آئی ٹی پارک اور انفراسٹرکچر کیلئے "ٹیک ٹاک" کے عنوان سے خصوصی آئی ٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔ ڈی ایچ اے کراچی میں 6 ماہ کی مدت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کرے گا۔ دو سال میں کراچی کے شمالی و جنوبی اضلاع میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کئے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف تھے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اوروائس چانسلر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پروفیسر سعید منہاس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 

چیئرمین پاشا محمد زوہیب خان سمیت آئی ٹی انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی کراچی بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ڈی ایچ اے کراچی میں 6 ماہ کی مدت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کرے گا، دو سال میں ڈی ایچ اے کراچی کے شمالی و جنوبی اضلاع میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کرے گا۔ 

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی اقدامات ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم پیش رفت ہے، ایس آئی ایف سی کا فورم سول، عسکری قیادت اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لے آیا ہے۔ 

ڈاکٹر عمر سیف نے مزید بتایا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات بھی ہورہے ہیں، آنے والی حکومت کو یہ فورم پالیسی کے تسلسل اور ملکی ترقی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گا، ملک کا سب سے منظم ادارہ آئی ٹی کی اہمیت کے تحت اسے مطلوبہ معاونت فراہم کررہا ہے۔ 

چیئرمین پاشا زوہیب خان کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ڈی ایچ اے کا آئی ٹی پارک منصوبہ اور ٹیک انفراسٹرکچر عسکری قیادت کے ڈیجیٹل ویژن کا تسلسل ہیں۔