پولیس کوپی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی بازیابی کاحکم

Dec 13, 2023 | 14:42 PM

ایک نیوز : گجرات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کی بازیابی کے لیے انکی بہن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نےپولیس کو 19 دسمبر تک سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا 
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ لاپتہ چوہدری محمد ارشد کی بازیابی کے لیے انکی بہن رشید بیگم نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالتی حکم پرایس ایس پی آپریشنز ، متعلقہ ایس پی ، اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ  ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا لاپتہ سابق ایم پی اے اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں، گاڑیوں کے ریکارڈ کے مطابق گاڑیاں شہر سے باہر نکل چکی ہیں، درخواست گزار نے موقف پیش کیا۔4 دسمبر کو سابق ایم پی اے چوہدری ارشد کو ایف ایٹ تھری اسلام آباد سے پولیس نے اٹھایا۔ چوہدری ارشد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا پولیس کی گاڑیوں کی فوٹیج موجود ہے ، عدالت نے پولیس کو چوہدری محمد ارشد کو بازیاب کرانے کے لیے 19 دسمبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

مزیدخبریں