عام انتخابات 2024:ریٹرننگ افسروں کی تعیناتیاں شروع

عام انتخابات 2024:ریٹرننگ افسروں کی تعیناتیاں شروع
کیپشن: عام انتخابات 2024:ریٹرننگ افسروں کی تعیناتیاں شروع

ایک نیوز: الیکشن 2024 کے لئے ضلع شیخوپورہ،جنڈ،اٹک،تحصیل شاہ پور ضلع سرگودھا میں قومی اور صوبائی حلقوں کے رٹرننگ افسروں اور اسسٹنٹ رییٹرننگ افسروں کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 113 میں اے ڈی سی فنانس میاں نذیر احمد آر او ،این اے 113 ڈی ڈی ای او امجد علی مرزا اور چیف آفیسر بلدیہ مریدکے شہریار چوہدری اے آر اوز مقرر جبکہ این اے 114 میں اے ڈی سی ریونیو سیدہ تہنیت بخاری آر او مقرر کےگئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 114 ڈی ڈی ای او رانا بشارت احمد اور تحصیلدار فیروزوالہ اقبال رشید اے آر اوز،این اے 115 اے سی لاریب اسلم ریٹرننگ آفیسر،این اے 115 ڈی ای او زنانہ روبینہ نسرین اور تحصیلدار اسلم گجر اے آر اوز اور این اے 116 ایڈی سی جنرل عثمان جلیس آر او جبکہ این اے116 چیف آفیسر بلدیہ مانانوالہ جاوید اقبال اور ڈی ڈی ای او محمد سبطین مظہر اے آر اوز مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 136 میں ڈی ڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی غلام صابر آر او،پی پی 136 میں میونسپل آفیسر ریگولیشن مریدکے طارق محمود اور اے ای او مریدکے علی رضا اے آر اوز ،پی پی 137کے لئے اے سی مریدکے شوکت مسیح آر او اور پی پی 137 کے لئے میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایف حسنین حفیظ اور لیبر آفیسر فیکٹریز سعد غفور ملکی اے آر اوز جبکہ پی پی 138 میں ڈی او فنانس ضلع کونسل رانا محمد اعجاز آر او مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 138 ڈی ڈی سوشل ویلفیئر آمنہ بٹ اور اے ای او حامد عباس اے آر اوز،پی پی 139 میں اے سی فیروزوالہ محمد جمیل آر او،پی پی 139 اے ڈی پنجاب آرٹس کونسل ساجد علی اور چیف آفیسر بلدیہ کوٹ عبدالمالک اے آر اوزاور پی پی 140 میں ڈی او پلاننگ ضلع کونسل انصر عنایت آر او جبکہ پی پی 140 کے لئے اے ای او علی حسنین اور تحصیلدار محمد اسلم شاہد اے آر اوز مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 141 میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ رانا عثمان آر او،پی پی 141 کے لئے ڈی او انڈسٹریز تنویر احمد اور ای ٹی او معین شاہ اے آر اوز،پی پی 142 کے لئے اے سی ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن محترمہ سعدیہ جمال آر او اور پی پی 142 ڈی او زکوۃ حبیب احمد اور اے ای او محمد سجاد اسلم اے آر اوز مقررجبکہ پی پی 143 میں ڈی ڈی ڈویلپمیٹ محمد طیب منیر آر او مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 143 ایم او فنانس ظفر اقبال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اظہر محمود اے آر اوز ،پی پی 144 اے سی صفدرآباد ایوشہ ظفر آر او اور پی پی 144 اے ڈی لیبر ویلفیئر شاہدہ لطیف اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ اقصٰی امین اے آر اوز مقرر جبکہ تمام آر اوز اور اے آر اوز کا تعلق حکومت پنجاب کے ماتحت سرکاری محکموں سے ہے۔

جنڈمیں عام انتخابات 2024کیلئے ڈی آراو اور اسسٹنٹ آراوز تعینات 

عام انتخابات 2024کے لئے ڈی آراو اور اسسٹنٹ آراوز تعینات کردیئے گئے جس کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق حلقہ این اے 50اٹک ٹو کیلئے وقاص اسلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  آر او ،حلقہ این اے 50 پی پی 4 کے لئے ملک نور زمان اسسٹنٹ پنڈی گھیب آر او  جبکہ پی پی 4اٹک ٹو کے لئے اے ای او فتح جنگ محمد عمران  اے آر او تعینات کردیئے گئے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پی پی 4 اٹک ٹو  کے لئے اے ای او فتح جنگ فیصل صدیق  اے آر او،حلقہ پی پی 5 کےلیے اے سی جنڈ عارف قریشی آر او  اور حلقہ پی پی۔5 کےلیے اے ای او جنڈ عبدالغفار اور شہزاد خٹک اے آر او تعینات  کردیئے گئے۔

اٹک میں عام انتخابات 2024کیلئے ڈی آراو اور اسسٹنٹ آراوز تعینات 

عام انتخابات 2024کے لئے ڈی آراو اور اسسٹنٹ آراوز تعینات کردیئے گئے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا ڈی آراو تعینات،حلقہ این اے 49اٹک ون کیلئےاے ڈی سی جی عدنان انجم راجہ آر او تعینات،حلقہ این اے 49اٹک ون کے لئے سید تقی عباس ، ڈی ڈی ای او (میل) اے آر او تعینات اور حلقہ این اے 49اٹک ون کے لئے محمد ضمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ) اے آر او تعینات جبکہ پی پی 1اٹک ون کے لئے اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف آر او تعینات کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پی پی 1اٹک ون کے لئے ڈی ڈی ای اوحضرو محمد افسر اے آر او تعینات اور پی پی 1اٹک ون کے لئے اے ای او حضرو عبدالمجید اے آر او تعینات کردیئے گئے ہیں۔

شاہ پور میں عام انتخابات 2024کیلئے ڈی آراو اور اسسٹنٹ آراوز تعینات 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 ء کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ/ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں آروز اور اسسٹنٹ آروز کی تعیناتی کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر حلقہ این اے 86اور پی پی 80ریٹرننگ آفیسر مقرر جبکہ تحصیلدار شاہد محمود پنجوتھہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ثقلین  اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں۔