ایک نیوز: اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرد جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پڑھ کر سنائی۔ شاہ محمود قریشی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔
ایف آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباسی نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
فرد جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقائدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہوجائے گا۔کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔