اے این ایف کی کارروائی، سمگلرز کا بڑا گینگ گرفتار،کروڑوں کی منشیات برآمد

Dec 13, 2023 | 14:07 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس کریک ڈاؤن،کوٹ مومن سے خواتین اور مرد ملزمان پر مشتمل گروہ سے کروڑوں روپے مالیت  کی  منشیات برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب آپریشن میں 4 خواتین سمیت 9 منشیات اسمگلر گرفتار کر لیے،بین الصوبائی سمگلر گینگ، خواتین کے ذریعے پنجاب کے  شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا،کارروائی کے دوران کڑوروں روپے مالیت کی ایک میٹرک ٹن/1023 کلوگرام  منشیات برآمد کرلی گئی۔

خواتین اور مرد ملزمان، ایک خاندان کے بھیس میں ضلع سرگرودھا کے علاقے کوٹ مومن  میں کرائے کے مکان میں مقیم تھے،اے این ایف ٹیم نے کوٹ مومن کے قریب 3 گاڑیوں کو تلاشی کیلئے روکا،دورانِ تلاشی، گاڑیوں سے مجموعی طور پر 703 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

دوران تفتیش ملزمان نے کوٹ مومن میں واقع مکان میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف کیا،ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف کی ٹیم نے  مکان  پر بروقت چھاپہ مارا گیا،کارروائی کے نتیجے میں گھر سے 398 کلوگرام افیون برآمد کر کے 4 خواتین کو گرفتار کیا  گیا۔

ملزمان خیبر پختونخواہ سے منشیات اسمگل کر کے  مذکورہ مکان میں اسٹور کرتے تھے،ملزمان منشیات کو پنجاب کے دیگر اضلاع میں سپلائی  کرتے تھے۔

مزیدخبریں