بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ا یک وزیراعلی، 2 نائب وزیراعلی

madhya paradesh cm
کیپشن: madhya paradesh cm
سورس: google

 ویب ڈیسک :  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک وزیراعلی کے ساتھ دو نائب وزیراعلی ۔۔۔۔ بھارتی سیاست دان موہن یادو نے  مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ ان کے ساتھ جگدیش دیورا اور راجندر شکلا نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس طرح مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ اب دو نائب وزرائے اعلیٰ ہوں گے۔

موہن یادو کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ امت شاہ اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔

 یادرہے  بی جے پی نے پیر کو یادو کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیا تھا اور پارٹی کے سینئر لیڈر شیوراج سنگھ چوہان پانچویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کا ریکارڈ نہیں بنا سکے تھے۔ چوہان حکومت میں وزیر رہنے والے یادو (58) کو پیر کو ایک میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔