ایک نیوز : سانحہ ڈیر ہ اسماعیل خان کے شہید لانس نائیک ملک محمد حیات کو نماز جنازہ کے بعدپورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان شمار میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یادرہے ڈیرہ اسمیعل خان کے علاقہ درابن میں ہونی والی دہشت گردی کے واقعہ میں قائدآباد کا رہائشی لانس نائیک محمد حیات نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
اس موقع پر شہید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے جوانوں نے پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سلامی پیش کی۔
اس موقع پرلفٹیننٹ کرنل بریگڈیر جواد ریاض باجوہ۔لفیٹینٹ کرنل آذیب نمیر بیگ۔میجر حمزہ یوسف نے صدر پاکستان چیف آف آرمی سٹاف جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف کورکمانڈر کی جانب سے پھولوں کے گل دستے رکھے ۔شہید محمد حیات کے والد محترم کو لیفٹنٹ کرنل جواد ریاض نے شہید کی وردی میڈل کیپ سمیت تمام اعزاز دیے۔
شہید لانس نائیک محمد حیات شمار پر پیدا ہوئے۔2005 پ میں پاکستان آرمی میں بھرتی ہوئے ffسنٹر میں ٹریننگ مکمل کی اس کے بعد 19ffبطور لانس نائیک پوسٹ ہونے کہ بعد 12دسمبر کو درابن کے علاقہ میں دشمن کی گولی کا نشانہ بن کر شہادت کے درجہ پر فائز ہوئے ۔ لواحقین میں شہید کی بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
شہید کے جنازے کے موقع پر اہل خانہ اور اہل علاقہ کی جانب سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
شہید کی نمازہ جنازہ میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر نے شرکت کی نمازہ جنازہ کے آخر میں شہید کی بخشش و مغفرت اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گی۔
کبیروالا: مادروطن پر جان قربان کرنے والے جوان کی نمازجنازہ ادا
"وطن کی مٹی گواہ رہنا"،کبیروالا کی سر زمین سے دشمن سے لڑتے ہوئے وطن پر ایک اور جوان قربان ہوگئی۔ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ میں 27 دہشت گرد واصل جہنم ہوئے۔
صغیر احمد دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 23 جوانوں میں شامل تھا۔ لارنس نائیک فوجی صغیر احمد سندھو کا تعلق کبیروالا کے نواحی گاؤں اولک سندھو سے ہے۔
شہید کا جسد خاکی رات گئے آبائی علاقہ پہنچا دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ آج آبائی گاؤں پر ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شہید کی تدفین پورے فوجی اعزار کے ساتھ کی گئی۔ سپرد خاک کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
ظفروال میں بھی بہادر جوان کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا:
ڈی آئی خان میں دوران آپریشن شہید ہونے والے سپاہی محمد نبیل کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز ساتھ ان کے آبائی گاؤں وچلہ چک میں ادا کر دی گئی ہے۔
سپاہی محمد نبیل نرسنگ کے شعبہ سے تھے اور زخمی نوجوانوں کو اٹھاتے ہوئے گولی لگنے سے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شہید کے لواحقین میں بیوی اور دو بیٹیاں 5 سالہ ماہین اور 2 سالہ کبشہ فاطمہ شامل ہیں۔