پنجاب پولیس کاسانحہ 9 مئی کےپی ٹی آئی کے18اشتہاریوں کیخلاف بڑا ایکشن

پنجاب پولیس کاسانحہ 9 مئی کےپی ٹی آئی کے18اشتہاریوں کیخلاف بڑا ایکشن
کیپشن: پنجاب پولیس کاسانحہ 9 مئی کےپی ٹی آئی کے18اشتہاریوں کیخلاف بڑا ایکشن

ایک نیوز: سانحہ 9مئی کے اشتہاریوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا گیا،18اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے جائیں گے،لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین نادرا کوخط لکھ دیا گیا،ملزموں کواشتہاری قرار دینےکی کاپی خط کےساتھ لف کردی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق  خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری کسی پراپرٹی کی خریدو فروخت نہیں کر سکیں گے،اشتہاری  کہیں ہوائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے،18اشتہاری ملزمان شامل تفتیش ہوئے نہ عدالت پیش ہوئے، ملزمان عدالت پیش ہوئےبغیرقانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کےشناختی کارڈز بلاک کیے جائیں،اشتہاری ملزمان میں مراد سعید ،اعظم سواتی،حماد اظہر ،اسلم اقبال،کرامت کھوکھر،علی امین گنڈا پور ،واثق قیوم عباسی اشتہاری ملزمان میں شامل ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے،زبیر نیازی، ملک ندیم ، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں،اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے جاچکے۔