انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی
کیپشن: A criminal involved in human trafficking was sentenced to 7 years in prison

ایک نیوز: انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 7 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ سہیل اعجاز نامی مجرم  کو انسانی سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی امجد علی شاہ نے ملزم کو 07 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانے کی رقم شکایت کنندہ کو ادا کی جائے گی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

معزز جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل سینٹرل راولپنڈی کو مجرم کی قانون کے مطابق سزا پہ عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل جمال سبحانی نے مقدمے کی پیروی کی۔

یاد رہے کہ مجرم کے خلاف سال 2021 میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا۔