ایک نیوز : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی۔نیول چیف کو پاکستان کی سمندری حدود میں قانون کی عملداری کیلئے پی ایم ایس اے کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔سربراہ پاک بحریہ نے پی ایم ایس اے کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔نیول چیف نے ملکی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کے حوالے سے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار کو سراہا۔