ایک نیوز: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ اور ایک ممبر کو بھاری تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھرنا کمیشن کے سربراہ اور ایک ممبر کو 2 ماہ کی تنخواہ دینے کیلئے 76 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھرنا کمیشن کے سربراہ سید اختر علی شاہ اور ممبر طاہر عالم خان کو تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اگر کمیشن کی مدت دو ماہ سے بڑھائی گئی تو مزید تنخواہ اور مراعات ملیں گی۔
وزارت داخلہ کی سمری پر اقتصادی رابطہ کمیٹی آج رقم جاری کرنے کی باضابطہ منظوری دے گی۔
یاد رہے کہ فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ تین رکنی کمیشن میں حاضر سروس سرکاری آفیسر کو تنخواہ اور مراعات نہیں ملے گی۔