بھٹو کیس میں پیپلز پارٹی نے پیش ہونے سے منع کردیا، اعتزاز احسن

Dec 13, 2023 | 12:16 PM

ایک نیوز : سینئر وکیل اعتزاز احسن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھٹو کیس لڑا اور جیت بھی سکتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی نے پیش ہونے سے منع کردیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ  میری تیاری مکمل تھی  لیکن مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ چئیرمین بلاول بھٹو کو 3 خط لکھے کہ اس کیس میں بہت محنت کی ضرورت ہے۔ مجھے وکیل تعینات کیا گیاتھااور تاحال مجھے کسی نے ہٹایا نہیں ۔

یہ محسوس ہونے پر کہ  چئیرمین نےبلاول بھٹو نے میرا خط نہیں دیکھا ہوگا، نے شیری رحمان سے رابطہ کیا۔ان سے بھی گزارش کی کہ اس کیس میں بہت محنت کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں جزباتی اور عقلی طور پر اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ذوالفقار علی بھٹو بلکل بے گناہ تھے اور میں یہ ثابت بھی کر سکتا ہوں۔

 تاہم مجھے پیپلز پارٹی کی طرف سے حتمی طور پر پیغام ملا کہ آپ نے عدالت نہیں جانا۔

میں بی بی کو بری کروایا، میں زرداری کو مشہور کیس جس میں زرداری پر الزام تھا اس میں بھی بری کروایا۔

جبچیف صاحب نے پوچھا کہ اعتزاز احسن کہاں ہیں، میرے ایسوسی ایٹ نے کہا ان کو فاروق ایچ نائیک نے منع کیا ہے۔ مجھے پیپلز پارٹی کی طرف سے عدالت میں پیش ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

اعتزاز احسن ایڈووکیٹ نے فلسطین اسرائیل تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل لاہور ہائی کورٹ بار میں ایک میٹنگ ہوگی، پرسوں جلوس میں باہر نکلیں، اور غزہ میں احتجاج میں شریک ہوں۔غزہ کے بارے میں ہم شرمندہ ہیں کہ کچھ کر نہیں پا رہے۔

غزہ کے بارے میں نکلنا ہوگا، ہم یہ ظلم زیادہ دیر نہیں دیکھ سکتےایک بجے لوگوں کو لاہور ہائی کورٹ بار کے باہر پہنچنا چاہیے

اسرائیل نے غزہ کو ایک برتن میں بند کر دیا ہے، اور بم برسا رہا ہے۔غزہ اور کشمیر کے بارے میں ہمیں کچھ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں