آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 

Dec 13, 2023 | 11:56 AM

ایک نیوز: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا کل سےپرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔ جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی نے ایک ٹوئٹ میں فائنل الیون کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق امام الحق، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل ٹیم کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بچوں کی آسٹریلیا پاکستان ٹیسٹ سیریز میں دلچسپی:

آسٹریلیا  میں رہائش پذیر مختلف ممالک کے بچوں نے آسٹریلیا پاکستان سیریز میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بچوں نے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہا اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں پیغامات بھیجے۔ 

پاکستان بچے نے پیغام دیا کہ کرکٹ ہم سب  کو اکھٹے  کرتی ہے آؤ سب مل کر کھیلیں۔ ایک بچے نے پشتو زبان میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پیغام بھیجا۔ 

انڈیا اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھی ٹیم پاکستان کو خوش آمدید کہا۔

مزیدخبریں