ایک نیوز:نگران وزیر صحت نے 15دسمبر سے صحت سہولت پروگرام کو بند کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق تمام ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں،صرف 15 دسمبر سے قبل داخل ہونے والے مریضوں کا علاج فوری کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد ، جموں وکشمیر ، اورگلگت بلتستان کے لئے صحت سہولت پروگرام ختم ہوگا۔
15 دسمبر کے بعد کوئی بھی مریض صحت سہولت پروگرام کے تحت داخل نہیں کیا جائے گا،15 دسمبر کے بعد پی ایم او کی منظوری کے بعد صرف کینسر اور ایکسڈنٹ کے مریض ہی صحت سہولت پروگرام سے ٹریٹ کئے جائینگے،وفاق کے تمام ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر صحت نے صحت سہولت پروگرام بند ہونے والی خبروں کی تردید بھی کی تھی۔