آج کی سیاست سے متفق نہیں،پہلے حالات ٹھیک کریں پھر الیکشن کروائیں، شاہدخاقان

Dec 13, 2023 | 10:49 AM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا لیکن پہلے حالات ٹھیک کریں اس کے بعد الیکشن کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر اس نظام کو نہیں بدلا گیا تو پھر سارا سسٹم ایسا ہی چلتا رہے گا، جسٹس جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا اگر معافی مانگ لے تو شاید اسکے لئے کچھ بہتر ہوسکے۔ 

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جج کی کرسی پر بیٹھ کر کوئی جھوٹ بولے تو پھر کیا ہوا، نوازشریف کو پانچ سال زیادتی کے بعد اب بظاہر انصاف ملا ہے۔ تاحال کسی کو نا اہل قرار دینا بھی بہت بڑی نا انصافی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ناانصافی نہ کی جائے تو پھر سب کو انصاف مل جائے گا، ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دے کر بھی پھانسی کی سزا کے بعد واپس تو نہیں لایا جاسکتا۔ اس وقت ملک میں جو حالات ہیں اس میں الیکشن بھی کوئی بہتری نہیں لا سکتا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس بار کا میرا الیکشن جو ہے وہ سب سے زیادہ آسان ہے، جو آج ملک کی سیاست ہے اس سے میں متفق نہیں ہوں یہ الیکشن کچھ نہیں دیں گے، الیکشن کے بغیر کوئی حل بھی نہیں ہے، پہلے حالات کو ٹھیک کریں پھر الیکشن کروائے جائیں۔ 

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ساری سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقتدار میں جانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں