لاہور :سموگ میں کمی، فضائی آلودگی کےاعتبار سےدنیا میں چھٹا نمبر

لاہور :سموگ میں کمی، فضائی آلودگی کےاعتبار سےدنیا میں چھٹا نمبر
کیپشن: لاہور :سموگ میں کمی، فضائی آلودگی کےاعتبار سےدنیا میں چھٹا نمبر

ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی صورتحال میں کمی آگئی ، فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 194ریکارڈ کی گئی، مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 392،ڈی ایچ اے  کا اے کیو آئی 395 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت   7جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کی توقع ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ادھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیاہے ۔