شیخوپورہ:ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی،17 خواتین زخمی

Dec 13, 2023 | 09:39 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: شیخوپورہ میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 17 خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ شیخوپورہ کے علاقے شرقپور روڈ پر پیش آیا جہاں خواتین کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے ٹرالی پر سوار تمام 17 خواتین زخمی ہو گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی خواتین کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔
 

مزیدخبریں