ایک نیوز: 12 دسمبر 2023 کو ڈی آئی خان کے علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ وار کیا گیا۔ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 23 جوان فرض پر قربان ہو گئے۔
اس حوالے سے عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ "پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی"۔ "افواجِ پاکستان نے ملک کا وقار ہمیشہ بلند رکھتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا"۔
عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں"۔ "ہمارے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت کئی خوارج جہنم واصل ہوئے ہیں"۔ "تمام ملکی اداروں کو پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں"۔ "اس مشکل گھڑی میں پوری قوم سپہ سالار اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے"۔ "ہمارے مثبت رویے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے"۔ "پوری پاکستانی قوم بشمول مسیحی برادری اور دوسری اقلیتی برادریاں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں"۔ "سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لائق تحسین ہیں"۔