’’جوان‘‘نےرواں برس گوگل سرچ پربھی تیسری پوزیشن حاصل کرلی

’’جوان‘‘نےرواں برس گوگل سرچ پربھی تیسری پوزیشن حاصل کرلی
کیپشن: ’’جوان‘‘نےرواں برس گوگل سرچ پربھی تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ویب ڈیسک:گوگل سرچ کے مطابق رواں سال بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم’’جوان‘‘نےپوری دنیامیں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال بالی ووڈکنگ خان شاہ رخ خان پربڑامہربان رہاہےسال 2023میں شاہ رخ خان کی دوفلمیں کامیاب رہی ہے’’پٹھان‘‘اور’’جوان‘‘کےبعداداکارکی تیسری فلم’’ڈنکی‘‘ رواں ماہ 21دسمبرکوسینماؤں کی زینت بننےکوتیارہےاورفلم انڈسٹری کےماہرین کےمطابق یہ فلم بھی پنجےگاڑنےکوتیارہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پوری دنیا میں سرچ کی گئی ہے اور یہ صرف ہالی وڈ کی ’اوپین ہائمیر‘ اور ’باربی‘ سے پیچھے ہے۔
شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا اور اس نے پوری دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کیے۔
’جوان‘ نے پوری دنیا میں 1160 کروڑ کا بزنس سمیٹا اور یہ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتی ہے۔