ویب ڈیسک:جرمنی کےمشہورومعروف سپورٹس برانڈ”پوما“نےآئندسال اسرائیلی فٹبال ٹیم کوسپانسرشپ نہ دینےکااعلان کردیاہے۔
غیر ملکی میڈیاکےمطابق جرمن سپورٹس ویئر فرم پوما کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کی منصوبہ بندی گزشتہ سال کی گئی تھی اور اس کا تعلق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف صارفین کے بائیکاٹ کی کالوں سے نہیں ہے۔
پوما کو طویل عرصے سے اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنے برانڈ کے اتحاد پر بائیکاٹ کالز کا سامنا رہا ہے، لیکن غزہ میں اسرائیل کی دو ماہ سے جاری جارحیت کے دوران اس طرح کی کالز میں شدت آئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں پوما کے ترجمان نے کہا کہ سربیا اور اسرائیل سمیت متعدد فیڈریشنوں کے ساتھ کمپنی کے معاہدے 2024 میں ختم ہونے والے ہیں اور ان کی تجدید نہیں کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ پوما جلد ہی کئی نئی نیشنل ٹیمز کے ساتھ معاہدوں کا اعلان کرے گا، پوما نے سب سے پہلے2018 میں کھلاڑیوں کو کٹ فراہم کرنے کے لیے آئی ایف اے کے ساتھ اپنے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔