میچ کااضافی وقت دینامیچ ریفری کومہنگاپڑگیا

میچ کااضافی وقت دینامیچ ریفری کومہنگاپڑگیا
کیپشن: The extra time of the match was expensive

ویب ڈیسک:میچ کےاضافی وقت میں گول ہونےپرفٹبال ٹیم کےصدرنےریفری کومکاماردیا۔
تفصیلات کےمطابق کھیلوں کےمیدان میں لڑائی توہوتی دیکھی ہےمگرآج پہلی بارریفری کےفیصلےپرفٹبال ٹیم کےصدرنےریفری کومکادےماراہے۔
ترکش فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایک کلب کے صدر کی طرف سے ریفری کو گراؤنڈ پر مکے مارے جانے کے بعد ترکیے کی تمام فٹبال لیگز کے میچز منسوخ کر دیے گئے۔
پیر کو ایریمان اسٹیڈیم میں ترکش کلب انقرہ گوکو اور رائزس پور کے درمیان میچ میں انقرہ گوکو کی ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی اور میچ کے90 منٹ مکمل ہو چکے تھے۔
تاہم میچ ریفری کی جانب سے 7 منٹ کا انجری ٹائم دیا گیا جس کے آخری منٹ میں رائزس پور نے گول برابر کردیا، یہ بات انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا کو ناگوار گزری اور انہوں نے فیلڈ میں داخل ہوکر میچ ریفری کو زوردار مکا دے مارا۔
یہ منظر دیکھ کر میدان میں بھگدڑ مچ گئی جس سے ریفری بالیل میلر مزید زخمی ہوئےجس کے بعد طبی امداد کے لیے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
منگل کو ترک عدالت نے فاروق کوکا کی گرفتاری کا حکم دیا جبکہ تشدد کے الزام میں دو دیگر ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ترکیے کے صدر طیب اردگان نے واقعے کی شدید مذمت کی اور ریفری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ 
دوسری جانب ترکش فٹبال ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترکش فٹبال کا شرمناک ترین دن ہے ، اس واقعے کے بعد غیر معینہ مد ت کے لیے ترکیے کی تمام فٹبال لیگز کے میچز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔