ویب ڈیسک:اسرائیلی وزیردفاع یوآوگیلینٹ نےکہاہےکہ غزہ میں بین الاقوامی برادری کی جنگ بندی کےمطالبےکومستردکرتےہیں۔
عالمی خبررساں ادارےسےگفتگوکرتےہوئےاسرائیلی وزیردفاع یوآوگیلینٹ کاکہناتھاکہ غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں اور بین الااقوامی برادری کی جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کرتےہیں۔
یوآو گیلینٹ کامزیدکہناتھاکہ یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ میں حماس کے خاتمے تک فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اس میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں تاہم اسرائیل کا مستقل طور پر غزہ میں رہنے کا ارادہ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر دفاع نے جنگ کے خاتمے کے کسی ٹھوس ڈیڈ لائن کا وعدہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگی مرحلے میں مزاحمت والے ہر علاقے میں بھرپور فضائی طاقت کے ساتھ بھرپور زمینی حملے کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سےتجاوزکرگئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ مارے جانے والے اسرائیلیوں کی تعداد1500 سے زائد ہے۔