ایک نیوز:ٹوبہ ٹیک سنگھ میں افسوس ناک واقع میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےمیاں بیوی سمیت4افرادکوقتل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی میں نامعلوم افرادنےفائرنگ کرکے 4افرادکوقتل کردیا۔
پولیس کےمطابق افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق افرادمیں میاں،بیوی،کم سن بچی اورخاتون کی والدہ شامل ہے،مقتولین کے سر اور چھاتی پر گولیاں ماری گئیں۔
پولیس کےمطابق نامعلوم افرادکی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےمقتول کی شناخت عبدالقدیرکےنام سےہوئی جوکہ ریلوےکاریٹائرڈملازم تھا،مقتول نےچندسال قبل دوسری شادی کی تھی۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاشوں کوتحویل میں لےکرڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکےکارروائی کاآغازکردیاگیاہے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا نوٹس
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے ۔مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے،وزیر اعلی محسن نقوی نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا ہے۔