حب:زائرین کی وین کوحادثہ،1شخص جاں بحق،15زخمی

حب:زائرین کی وین کوحادثہ،1شخص جاں بحق،15زخمی
کیپشن: Hub: Accident involving a visitor's van, 1 person killed, 15 injured

ایک نیوز:حب میں زائرین کی وین کوحادثےکےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ پندرہ افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حب کےعلاقے شاہ نورانی سے کراچی آتے ہوئے ناگن چڑھائی کے قریب تیز رفتاری کے باعث زائرین کی وین الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ریسکیوٹیموں نےجائےوقوعہ پرامدادی کارروائیاں کرتےہوئےحادثےمیں جاں بحق ہونےوالےشخص کی لاش اورزخمیوں کوغلام قادرہسپتال منتقل کردیا۔حادثے میں دوافرادشدیدزخمی ہوئےجن کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کےمطابق وین حادثےمیں جاں بحق اورزخمیوں کاتعلق کراچی کےعلاقےگارڈن سےہے۔