حکومتی اتحادپی ڈی ایم میں پھوٹ :وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا 

حکومتی اتحادپی ڈی ایم میں پھوٹ :وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا 
کیپشن: حکومتی اتحادپی ڈی ایم میں پھوٹ :وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا 

ایک نیوز نیوز :پی ڈی ایم کی اہم اتحادی جماعتوں کی ناراضی کے بعد وزیراعظم شہبازشریف بھی میدان میں آگئے ۔وزیراعظم میاں شہباز نے اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں شہباز نے اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت سید نوید قمر، سردار ایاز صادق شامل ہیں،پانچ رکنی کمیٹی مولانا فضل الرحمان ، اختر جان مینگل سے ملاقات کرے گی حکومتی کمیٹی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرے گی،کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ ریکوڈک کے بارے میں قانون سازی سے متعلق اتحادیوں کے تحفظات سننے کیساتھ ترامیم بھی لائی جائیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ،اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ریکوڈیک منصوبہ کی تنظیم نو پر تفصیلی بحث  کی گئی ،وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ریکوڈیک منصوبے سمیت دیگر تمام منصوبوں میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔سرمایہ کاروں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ کابینہ نے ای سی سی کے 11-12-2022کے منظور کئے گئے ریکوڈیک پراجیکٹ فنڈنگ پلان کی توثیق کردی۔
کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ،کابینہ نے اس ضمن میں وزارت پٹرولیم اور دیگر وزارتوں کے حکام کو باضابطہ اجازت بھی دے دی