ایک نیوز نیوز :تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو ایک بار پھر بڑی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،سعد رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق حافظ سعد رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل ہوگیا ، ٹی ایل پی ذرائع کے مطابق حکومت پر تنقید کی وجہ سے سعد رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ حکومت کی طرف سے شکایت کرنے کے بعد معطل کیا گیا ۔
ٹی ایل پی ذرائع کے مطابق حکومت کو آئینہ دکھانے پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا
*حکومت کو آئینہ دکھانے پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی صاحب کا 72ہزار فالوورز والا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپینڈ کر دیا گیا*@Twitter @verified @elonmusk @AJEnglish @indyurdu @SaleemKhanSafi @siasatpk @SenatorMushtaq @KrqOfficial @MoulanaOfficial @JIPOfficial pic.twitter.com/qxqRT4wNK8
— محمد سوار شاہ???????? (@MSAWARSHAH) December 13, 2022
واضح رہے کہ سعد رضوی کے ٹویٹر پر 72ہزار فالوورز تھے ۔ٹویٹر نے اکاؤنٹ معطلی کے نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ ٹویٹر کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر یہ اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سعد رضوی نےحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، سعد رضوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے باوجود حکومت کی طرف اس ریٹ پر پٹرول بیچنا افسوسناک ہے ۔