ایک نیوز نیوز :ایران نے مظاہروں کی حمایت پر یورپی اور برطانوی شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایران نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کرنے پر پر یورپی یونین اور برطانیہ کے شہریوں اور اداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔ایرانی وزارت خارجہ نے برطانوی و یورپین میڈیا اداروں، فوجی اڈے اور موجودہ و سابق سیاستدانوں سمیت نو اداروں اور 23 افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی حکومت نے یورپی یونین کے ریڈیو کو بلیک لسٹ کر کے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا۔ایران نے دو جرمن کمپنیوں، واٹر انجینئرنگ ٹریڈ نگ کو اس لیے بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا کہ انہوں نے 1980 کی دہائی میں آٹھ سالہ ایران عراق جنگ کے دوران صدام حسین کے ذریعے استعمال کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں حصہ لیا تھا۔