ایک نیوز نیوز:انگلینڈ کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کھانے والی قومی ٹیم کیلئےبری خبر، فاسٹ بالر نسیم شاہ دائیں کندھے میں انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کندھے کی انجری کے شکار نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور پہنچ کر ری ہیب کا عمل شروع کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے نسیم شاہ کے متبادل کی درخواست نہیں کی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ کیلیے دونوں ٹیمیں بدھ کو ملتان سے کراچی پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(نیشنل اسٹیڈیم) پر پریکٹس کا آغاز کریں گے۔دوسری جانب 17 دسمبر سے شروع ہونے والےکراچی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، حکام کے مطابق کوشش کی گئی ہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوران شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانی پڑے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل (بدھ کو) دوپہر کراچی روانہ ہوں گی، انگلش ٹیم راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ جیت کر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔