مقررہ وقت سےپہلے الیکشن ناممکن ہیں ، اسحاق ڈار کا اعلان

آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلئے تمام معاملات  کلیئر ہیں،وزیرخزانہ
کیپشن: All matters are clear for the new installment of IMF, Finance Minister

ایک نیوز نیوز:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ وقت سے پہلے الیکشن ناممکن نظر آرہے ہیں۔ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے مردم شماری نہیں ہوئی تو مسئلہ ہوگا۔ عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔حکومت کی ایک پالیسی ہے کہ عوام پربوجھ نہ پڑے۔آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلئے تمام معاملات پورے ہیں۔ہمیں بحالی کیلئے 16ارب ڈالر چاہیے۔پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے جومعاہدے کئے وہ ہم نے پورے کئے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کےلئےمعاملات بالکل سیدھے ہیں تاہم ان کی وطن واپسی سے متعلق ٹائم فریم دینامشکل ہے، ن لیگ اوراتحادیوں کی خواہش ہےکہ نوازشریف وطن واپس آجائیں۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر،وزیراعظم نے واضح طورپرکہہ دیا ہے کہ مدد کریں گے۔سعودی عرب نے پاکستان کی مالی امداد کا اعلان کیا ۔سعودی ولی عہد کے دورے کو فنانس سے منسلک نہ کیا جائے۔محمد بن سلمان کے دورے کو فنانشل سپورٹ سے منسلک نہ کیا جائے۔محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخی حتمی نہیں ہے ۔سعودی عرب اور چین کے دورے میں مثبت بات چیت ہوئی۔چینی صدر ، وزیراعظم نے کہہ دیا تو واضح ہے وہ مدد کریں۔ریکوڈک پراتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔سعودی عرب نے فنانشل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کر رہے ہیں۔
 اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی کی ایک پالیسی ہے کہ عوام پر بوجھ  نہ ڈالیں۔سوالیہ نشان ہم نے خود پاکستان پر لگائے ہیں۔ہم نے پچھلی حکومت کی کمٹمنٹس کو پورا کیا  ہے۔آئی ایم ایف جو چیز مانگ رہی ہے ہم فراہم کر رہے ہیں۔صدر مملکت سے ملاقات معیشت پر ہوئی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کامعاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔ صدر آرمی چیف کی سمری روک لیتے تو پلان بی بھی تیارتھا، کہا وزیراعظم نے آرمی چیف کو نامزد کیا۔ نوازشریف نے رضامندی ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ نئےآرمی چیف جنرل عاصم منیر بڑے فرض شناس اور پروفیشنل ہیں، آرمی چیف سے توقع ہے کہ وہ ادارے اور سسٹم میں بہتری لائیں گے۔