چمن میں کسٹمز کی بڑی کارروائی،لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی پکڑی گئی

Dec 13, 2022 | 19:59 PM

ایک نیوز نیوز: پاک افغان بارڈر پرکسٹمزکی ٹیم نے لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

 تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر پر کسٹم نے کارروائی کرکے ایک لاکھ سے زائد ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔ترجمان کسٹمز کاکہنا ہے کہ کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔  ترجمان کسٹم نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ سےزائد ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی ہے اور یہ کرنسی افغانستان سے پاکستان منتقل کی جارہی تھی۔

واضح رہے کہ  ایف آئی اے نے چند روز قبل لاہور سے پانچ ملزمان تو قیر احمد، حمزہ‘ غفران علی‘تنویر‘یٰسین کو گرفتار کرکے 64400 ترکمانستان کی کرنسی اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کی تھیں۔

مزیدخبریں