ایک نیوز نیوز :پشاور میں سابق صوبائی وزیر کےگھر پر دوبارہ دستی بم حملہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کےمطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ایس پی سٹی عبد السلام کے مطابق دستی بم پھٹنے سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حاجی جاویدکے صاحبزادے حسین جاوید کا کہنا ہےکہ افغانستان کے موبائل نمبر سے بھتہ وصولی کی کالز آرہی ہیں، دو دن قبل بھی گھرکی چھت پرملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ حسین جاوید کا کہنا ہےکہ گھر کی چھت پر دستی بم پھنکنے کی اطلاع بھتہ خوروں نے خود دی تھی۔